دلچسپ و عجیب
30 مارچ ، 2012

ٹائی ٹینک جہاز کی ساڑھے 5ہزار سے زائد اشیاء نیلامی کیلئے پیش

ٹائی ٹینک جہاز کی ساڑھے 5ہزار سے زائد اشیاء نیلامی کیلئے پیش

ڈبلن ... ٹائی ٹینک ڈوبنے کے سو سال مکمل ہونے پر جہاز کی بچ جانے والی ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اشیاء نیلامی کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی سو سال پرانی ایک شیف کی ٹوپی رکھی گئی ہے جو جہاز کی تباہی میں بچ گئی تھی۔آکشن پاوٴس کے صدر کا کہنا کہ جہاز کے ملبے سے ملنے والی بہت سی اشیاء کی فروخت ہونے کے انہیں اچھی توقع ہے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ جہاز کی نیلامی ٹکڑوں میں نہیں کی جائی بلکہ اس کی جیسی حالت ہے اسے ایسی ہی حالت میں فروخت کیا جائے۔ نیلامی کے لئے پیش کی گئی اشیاء کی مجموعی قیمت 189 ملین ڈالر ہے۔آکش کمپنی کے صدر کا کہنا ہے کہ نیلامی کے لئے پیش کی گئی چیزوں کی قیمتوں کے بارے میں آپ اس طرح اندازہ کرسکتے ہیں کہ کچھ ماہ پہلے ہی ایک پینٹنگ ڈھائی سو ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :