10 جنوری ، 2014
ڈھوڈیال…ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت کے سوگ میں ان کے آبائی گاوٴں ڈھوڈیال میں تاجروں نے کاروبار بند رکھا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ مانسہرہ میں چوہدری اسلم کے آبائی گاوٴں ڈھوڈیال میں دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک نوجوان چوہدری اسلم کے پورٹریٹ ہاتھوں میں اٹھائے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے رہائشی چوہدری اسلم کی قربانی اور ان کے کارناموں پر نازاں رہیں گے۔ چوہدری اسلم کی شہادت کے سوگ میں ان کے آبائی گاوٴں میں مکمل شٹرڈاوٴن رہا۔