پاکستان
10 جنوری ، 2014

بلدیاتی انتخابات :23 فروری حتمی تاریخ نہیں،مشاورت جاری ہے، قائم علی شاہ

بلدیاتی انتخابات :23 فروری حتمی تاریخ نہیں،مشاورت جاری ہے، قائم علی شاہ

کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 23 فروری بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔ کراچی آرٹس کونسل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ تمام تر معاملات قانونی مشاورت سے حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہم نے اپنا موٴقف سپریم کورٹ میں پیش کردیاہے۔

مزید خبریں :