11 جنوری ، 2014
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ آزاد کشمیر اور بلتستان کے سوا ملک کے دیگر حصوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز گلگت بلتستان ، کشمیر اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی12 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔