پاکستان
11 جنوری ، 2014

روہڑی پر لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

روہڑی پر لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سکھر …سکھر کے قریب روہڑی اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔بوگیوں کے اترنے سے ڈاون ٹریک پر ریلوے ٹریفک متاثر ہے۔لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی 2بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ہیں۔متاثرہ بوگیوں کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے ریلوے انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی بوگیوں کو ٹریک رکھ دیا جائے گا،بزنس ایکسپریس کی 2بوگیاں اترنے کی وجہ سے ڈاون ٹریک پر ریلوے ٹریفک متاثر ہے اور تمام ٹرین اپ ٹریک سے گزاری جارہی ہیں ، راول پنڈی سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن روک لیاگیا ہے۔

مزید خبریں :