11 جنوری ، 2014
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ کے قریب دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب جی ٹی روڈ ہر دھند کے باعث اسلام آباد سے آنے والی کار اور وین موڑ کاٹتے ہوئے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 4افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضے میں لے لیں ہیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔