پاکستان
11 جنوری ، 2014

کوئٹہ کے مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا،ایک شخص ہلاک

کوئٹہ کے مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا،ایک شخص ہلاک

کوئٹہ… کوئٹہ میں سوئی گیس اخراج کے باعث مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا پشتون آباد کے علاقے میں واقع ایک مکان میں ہوا۔ گھر میں سوئی گیس ہیٹر کا پائپ لیک ہو نے سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔ماچس کی تھیلی جلانے سے اچانک دھماکا ہواجس سے کمرے میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :