11 جنوری ، 2014
پیرس… انسان کتنا ہی مصروف ہو ، بھلے وہ پورا ملک چلار ہا ہو، لیکن اپنی دلچسپی کے لیے وقت نکال ہی لیتاہے اور یہ دلچسپی کتنی ہی خفیہ ہو، اخبار والوں سے چھپی نہیں رہتی۔یہی ہوا فرانسیسی صدر کے ساتھ ، جن کے افیئر کا بھانڈا پھوٹ گیا۔سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے بعد صدر فرا نسوئس اولاندبھی کسی کی زلفوں کے اسیر نکلے۔صدر اولاند کی گرل فرینڈ کوئی اور نہیں فرانس کی فلمی اداکارہ ڑولی گائیے ہیں جن کا اپارٹمنٹ صدارتی محل سے صرف 300میٹر کی دوری پر ہے لیکن یہاں تک جانے کیلیے بھی صدر اولاند نے لیا اسکوٹر اور ہیلمٹ کا سہارا۔پر اتنی احتیاط بھی ہوئی بیکاراور یہ چوری چھپے ہونے والی ملاقاتیں پورے ثبوت کیساتھ میڈیا پر آہی گئیں۔چار بچوں کے باپ صدر فرانسواولاندنے تصاویر سے انکار تو نہیں کیا لیکن انہیں اپنی نجی زندگی پر حملہ ضرور قرار دیا ہے اور میگزین کیخلاف ممکنہ قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔