11 جنوری ، 2014
آکلینڈ …نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 81رنز سے جیت لیا ۔آکلینڈ میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ نے 189رنزاسکورکئے،برینڈن میکلم 60اورلیوک رونچی 48رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔ٹیینو بیسٹ نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی اور8وکٹ پر108رنزبناسکی،نیتھن میکلم نیچاراورجیمزنیشم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔