11 جنوری ، 2014
کراچی… وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے 11 ربیع الاول کو بھی صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے،حکومت سندھ کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر 12 ربیع الاول کو پہلے ہی تعطیل کا اعلان ہوچکا ہے اب وزیراعلیٰ سندھ نے پیر11ربیع الاول کو بھی تعطیل کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق 13 اور14 جنوری کو انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے امتحانات عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے اور یہ پرچے اب21 اور 22 جنوی کو ہوں گے۔سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں بھی 13 اور 14 جنوری کو بند رہیں گی۔