کاروبار
11 جنوری ، 2014

سندھ :سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم، ٹرانسپورٹ سڑکوں پرآگئی

سندھ :سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم، ٹرانسپورٹ سڑکوں پرآگئی

کراچی…وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن سندھ زون نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے بھی ایسوسی ایشن کی پیروی کرتے ہوئے بسیں سڑک پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ میں گیس بندش کا شیڈول بنانے میں ایسوسی ایشن کے حکام سے مشاورت لی جائے گی۔دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہفتے میں 3بار 24 گھنٹے کی سی این جی کی بندش کی یقین دہانی کے بعد بسیں سڑک پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال کے باعث آج کراچی شہر میں کچھ پمس کھلے تھے اور کچھ بند تھے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔اس کے علاوہ سوئی سدرن نے آئندہ ہفتے سندھ مین صرف ایک روز سی این جی کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ ہفتے گیس اسٹیشنز صرف پیر کی صبح 8بجے سے 24گھنٹے کے لیے بند کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :