پاکستان
12 جنوری ، 2014

اسلام آبادمیں پولیس کی کارروائی ،مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد،53 افراد گرفتار

 اسلام آبادمیں پولیس کی کارروائی ،مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد،53 افراد گرفتار

اسلام آباد…وفاقی اورراولپنڈی پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرکے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ،آپریشن میں بھاری اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکلیں پکڑی گئیں۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن اسلام آباد کے علاقے ضیاء مسجد ،سوہان اورنیوشکریال میں کیا گیا ،جس میں10 مطلوب ملزمان اور 6 افغان باشندوں سمیت 53 مشتبہ افراد پکڑے گئے ، ملزمان سے 2 پستول،بھاری مقدار میں منشیات ،ایک پک اپ وین ، 7 موٹر سائیکلوں سمیت موٹرسائیکلوں کے چوری شدہ اسپر پارٹس بھی بر آمد کیے گئے۔ سرچ آپریشن میں 400پولیس اہل کاروں اور50کمانڈوز نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکھٹا کر کے تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید خبریں :