پاکستان
12 جنوری ، 2014

چترال میں اسکاوٴٹس پاسنگ آوٴٹ پریڈ،بم ناکارہ بنانے کا بھی مظاہرہ

چترال میں اسکاوٴٹس پاسنگ آوٴٹ پریڈ،بم ناکارہ بنانے کا بھی مظاہرہ

چترال…چترال اسکاوٴٹس پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے دوران دستی بموں کو ناکارہ بنانے کا مظاہرہ کیاگیا تو فضا دھماکوں سے گونج اٹھی۔چترال اسکاوٴٹس پاسنگ آوٴٹ پریڈ دروش چھاوٴنی کے مقام پرمنعقد ہوئی۔ کمانڈنٹ چترال اسکاوٴٹس کرنل نعیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال اسکاوٴٹس کی درخشندہ تاریخ اور اعلیٰ روایات برقرار رکھنے کیلئے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوان اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال اسکاوٴٹس کے جوان اپنی شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر پاک آرمی ، چترال اسکاوٴٹس اور پولیس کے دستوں نے بموں کو ناکارہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیا جسے تقریب کے شرکا نے بے حد سراہا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :