کھیل
13 جنوری ، 2014

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:حفیظ ،اسد شفیق اور یونس خان کی تنزلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:حفیظ ،اسد شفیق اور یونس خان کی تنزلی

دبئی…دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق کابیٹ بھی چلا،یونس خان نے بھی خوب رنزبنائے،لیکن مصباح کی آٹھویں پوزیشن توبرقراررہی ،مگریونس خان نویں سے دسویں نمبرپرچلے گئے۔اسدشفیق چاردرجہ تنزلی کے بعدٹاپ ٹوئنٹی سے باہرہوگئے۔محمدحفیظ کی رینکنگ بھی گرگئی ،وہ ٹاپ ففٹی میں بھی نہیں رہے۔بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلیرزکی پہلی پوزیشن برقرارہے،شیونارائن چندرپال دوسرے نمبرپر ہیں۔بولرز میں ورنن فلینڈرکی پہلی ،ڈیل اسٹین کی دوسری پوزیشن ہے۔سعیداجمل بدستورپانچویں نمبرپرہیں۔

مزید خبریں :