13 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور میں 100 کلو گرام گندم کی بوری چھ سو روپے اضافے کے ساتھ چار ہزار ایک سو روپے میں فروخت کی جانے لگی۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور حکومت خاموش تماشائی بن گئی۔پشاور میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ 20 کلو گرام سپر فائن آٹے کا تھیلا 930 روپے جبکہ 100 کلو گرام آٹے کی بوری 4100 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ آٹا ڈیلروں کا کہنا ہیکہ قیمتوں میں اضافہ فلورملوں کی جانب سے مقامی مارکیٹ کو آٹے کی سپلائی روکنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور کے فلور ملز مالکان آٹا افغانستان سپلائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔