15 جنوری ، 2014
واشنگٹن… امریکا نے 15لاکھ ڈالر مالیت کے چوری شدہ نوادرات بھارتی حکومت کو واپس کردیے۔نیویار ک میں بھارتی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں امریکی امیگریشن اور کسٹم حکام نے 15 لاکھ ڈالر مالیت کی 3 نادر مورتیاں بھارتی حکام کے حوالے کیں۔ ان 3نادر مورتیوں میں ایک 350 پاوٴنڈ وزنی مٹی کی مورتی بھی شامل ہے جو 2009ء میں بھارت کے ایک مندر سے چرائی گئی تھی۔ دونوں ملکوں کے حکام کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا امریکا اور بھارت کے درمیان حالیہ سفارتی تنازع کے باعث پیدا ہونے والی سردمہری کو کم کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔