پاکستان
15 جنوری ، 2014

قرضہ اسکیم میں کسی صوبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،نواز شریف

 قرضہ اسکیم میں کسی صوبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،نواز شریف

سوات…وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قرضہ اسکیم میں کسی صوبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی کی سفارش نہیں چلے گی، اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں انصاف کا دامن نہیں چھوڑیں گے،ودودیہ ہال مینگورہ میں قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں سوات آکر بہت خوشی ہوئی ہے، یہاں کے عوام ، انتظامیہ ، پولیس اور فوج نے امن کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم کی سب سے زیادہ ضرورت سوات ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام کو ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسکیم کو صوبہ کی آبادی کے لحاظ سے منسلک کیا گیا ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔جن صوبوں سے درخواست کم آئی ہیں اس کا حق کسی صوبہ کو نہیں ملے گا۔ کسی صوبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی ، سیاست سے بالاتر ہو کر میرٹ پر قرضہ دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اللہ نے انہیں فتح دی، اب ساری قوم ان کی ہے ،اللہ نے وزیرعظم کا عہدہ دیا ہے تو انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا،اقتدار آتا ہے یا جاتا ہے، انصاف کا دامن نہیں چھوڑنا۔وزیراعظم نے تقریب کے شرکا سے مکالمہ بھی کیا، ایک خاتون سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلد سود سے پاک اسکیم متعارف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :