15 جنوری ، 2014
کراچی…کلاس میں استاد کے لیکچر کے دوران طلبا کے سوجانے کے قصے تو عام ہیں، لیکن آج ہم آپ کو وہ منظر دکھاتے ہیں جب وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور خواب خرگوش کے مزے لینے لگے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کراچی میں ایک تقریب سے دھواں دھار خطاب کررہے تھے ، جس میں انہوں نے کراچی آپریشن کے ساتھ ساتھ دیگر پالیسی امورپر بھی کھل کر اظہارخیال کیا لیکن ان کی تقریر جو بہت سوں کی نیندیں اڑا رہی تھی وہی تقریر گورنراسٹیٹ بینک کیلئے غالبا لوری کا کام کرنے لگی اور یاسین انور بھری تقریب میں اپنی نیند پوری کرنے سے خود کو نہ روک سکے ۔ان کی نیند میں ڈوبی آنکھیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیں ۔