17 جنوری ، 2014
پشاور… پشاور بجگی روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ میچنی گیٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ میچنی میں نا معلوم تحریب کاروں کے خلاف درج کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ علت39 اور دفعہ 302، 324، 427اور 342 کے تحت درج کیاگیا ہے۔