پاکستان
17 جنوری ، 2014

کراچی: پیر آباد میں پولیس آپریشن، 17مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی: پیر آباد میں پولیس آپریشن، 17مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی…کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے رات گئے آپریشن کرکے17مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔جمعرات کو فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک ڈاکٹر سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پولیس آپریشن کے دوران 17 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن چودھری اسد کے مطابق سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے کیا گیا، زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،جبکہ کارروائی کے دوران ایک پستول بھی ملا ہے۔

مزید خبریں :