پاکستان
17 جنوری ، 2014

نوابشاہ حادثے کا مقدمہ ڈمپر ڈرائیور اور 2ساتھیوں کیخلاف درج

نوابشاہ حادثے کا مقدمہ ڈمپر ڈرائیور اور 2ساتھیوں کیخلاف درج

نوابشاہ…نوابشاہ میں اسکول وین حادثے کا مقدمہ ڈمپر ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرلیاگیا۔ نواب شاہ میں بدھ کو اسکول وین اور ڈمپر میں ٹکر کے واقعے کا مقدمہ تعلقہ تھانے میں اسکول کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ڈمپر ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ قاضی احمد لنک روڈ پر اسکول وین اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں 17 طلبہ و طالبات سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :