پاکستان
17 جنوری ، 2014

مشرف 2006 کے طبی معائنے میں بالکل صحتمند تھے؛ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی

مشرف 2006 کے طبی معائنے میں بالکل صحتمند تھے؛ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی

ٹیکساس… سابق صدر پرویز مشرف کے ذاتی معالج اور ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 2006سے ان کے پاس زیر علاج ہیں، 2006میں جب ان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا تو وہ اس وقت بالکل صحت مند تھے۔ بعد ازاں وقتاً فوقتاً ہونے والے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ان کی صحت اور رپورٹ نارمل نہیں تھیں۔ جنگ، جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مشرف کی فیملی کی درخواست پر انہوں نے ان کی صحت سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں حال ہی میں ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اگر عدالت نے ان کواس ضمن میں پاکستان طلب کیاتوکیا وہ پاکستان جائینگے؟ اس پر ڈاکٹر ارجمند کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی معروف ڈاکٹر ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنے شہر کے میئر بھی ہیں اسلئے ان کے لئے وقت نکالنا نہایت مشکل ہوگا۔ انہوں نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا میں موجود ہپا hippa قانون کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :