پاکستان
17 جنوری ، 2014

لاہور: دھندمیں کمی، موٹروے اور ائرپورٹ کھول دئے گئے

 لاہور: دھندمیں کمی، موٹروے اور ائرپورٹ کھول دئے گئے

لاہور…لاہور میں دھندمیں کمی کے بعد موٹروے مکمل طورپرکھول دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک حد نگاہ 50 میٹرسے زا ئدہے، جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حدنگاہ 60 میٹرہے، موٹروے پرہلکی دھنداب بھی ہے، ڈرائیور احتیاط برتیں۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی پروازوں کیلئے کھول دیاگیا۔

مزید خبریں :