17 جنوری ، 2014
نئی دہلی…پاک، بھارت اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان ملاقات آج پونچھ سیکٹر میں ہورہی ہے، بات چیت میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کو موثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گابھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے بریگیڈ کمانڈرز کے درمیان یہ ملاقات پونچھ کے چھکندا باغ علاقے میں ہوگی جس کا فیصلہ گزشتہ ماہ پاک، بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میں کیا گیا تھا، ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا جائے گا۔