17 جنوری ، 2014
راولپنڈی…راولپنڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیرآباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ تھی۔