17 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں شارع فیصل گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر واقع عوامی مرکز کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔