30 مارچ ، 2012
اسلام آباد … قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق 2 اپریل سے نئی اسکیموں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل قومی بچت ظفر شیخ نے کہا ہے کہ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹی فکیٹ پر شرح منافع 0.37 فیصد بڑھا کر 12.33 فیصد، پنشن اور بہبود سیونگ سرٹی فکیٹ پر شرح منافع 0.42 فیصد اضافے سے 14.28 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل سرٹی فکیٹ پر شرح منافع 11.87 فیصد اور ماہانہ آمدن سرٹی فکیٹ پر 12.12 فیصد شرح منافع دیا جائے گا۔ ڈی جی ظفر قریشی کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاوٴنٹس پر شرح منافع 0.27 فیصد بڑھا کر 8.45 فیصدہوگا۔