دنیا
18 جنوری ، 2014

یمنی دارالحکومت میں ایرانی سفیر فائرنگ سے جاں بحق

یمنی دارالحکومت میں ایرانی سفیر فائرنگ سے جاں بحق

صنعاء…یمن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی سفیر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سفارت خانوں پر مشتمل علاقے ہدہ میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ہی ان کی کار پر فائرنگ کردی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی سفیر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں صنعا میں واقع جرمن ماڈرن اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ان کے جاں بحق ہونے کی ایرانی وزارت خارجہ نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں :