18 جنوری ، 2014
کراچی…بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فوری طور پر زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔