19 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند چھانے کے باعث ایئرپورٹ کو پروازوں کیلیے بند کردیا گیا ہے۔لاہور پر آج پھر دھند کی سفید چادر تن گئی ہے جس سے شہر میں حد نگاہ 20 سے 50 میٹر جبکہ ایئرپورٹ کے ارد گرد صفر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ائرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔8 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ دبئی سے آنے والی ایک نجی ائر لائن کی فلائٹ کو واپس دبئی بھجوا دیا گیا۔جبکہ جیل روڈ پر دھند کے باعث موٹرسائیکل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس پر سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جو آئندہ تین سے چار روز تک رہے گا۔