19 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور اور گردو نواح میں دھند چھا ئی ہوئی ہے،حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے۔لاہورمیں دھند کے سبب حد نگاہ 20 سے 50 میٹر جبکہ ایئرپورٹ کے ارد گرد صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔8 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور دبئی سے آنے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ کو واپس دبئی بھجوا دیا گیا۔ دھندکے سبب پنڈی بھٹیاں سے لاہورتک اورپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے کوٹریفک کیلیے بندکردیاگیا۔شیخوپورہ سے لاہورموٹروے پرحدنگاہ 20 میٹررہ گئی جبکہ کوٹ مومن سے شیخوپورہ تک بھی دھندچھائی ہوئی ہے۔ڈی آئی جی موٹروے کاکہنا ہے کہ موٹروے پردھندکے باعث ڈرائیورحضرات گاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔دوسری جانب لاہورشہرمیں مختلف ٹریفک حادثات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ مسلم ٹاوٴن کے قریب مسافر وین دھند کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔