پاکستان
19 جنوری ، 2014

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں

کوئٹہ…بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔صوبے میں ضلع ہرنائی کی 74اور خالی رہ جانے والی 24 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے جیونیوز کو بتایا کہ ضلع ہرنائی کی 74اور دیگر 11 اضلاع کی صرف 24خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔کیونکہ 331نشستوں کے لیے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔ ان کاکہناہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 8بجے سے شام 5بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی۔سیکرٹری داخلہ بلوچستان اسد گیلانی نے بتایاکہ بلوچستان کے 12اضلاع میں مجموعی طور پر 122پو لنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 18پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس،90حساس جبکہ 14 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیے گئے ہیں۔ضلع ہرنائی میں پو لیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فرنٹئیرکور کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے 200 اہلکار اسٹینڈ بائی رہیں گے۔

مزید خبریں :