19 جنوری ، 2014
لاہور…ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کے بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے گرا ہوا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں شدیدسردی کی لہربرقرارہے۔ہفتے کو ملک کا سرد ترین علاقہ استور رہا جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔جبکہ کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار میں پارہ منفی 10سینٹی گریڈ رہا۔ملک کے دیگر صوبوں میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔سرگودھا کے گردونواح کے علاقوں اور چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں دھند بھی چھائی ہوئی ہے۔