کھیل
19 جنوری ، 2014

شارجہ ٹیسٹ:پاکستان341 پر آؤٹ، سری لنکا کو 87 رنز کی برتری

شارجہ ٹیسٹ:پاکستان341 پر آؤٹ، سری لنکا کو 87 رنز کی برتری

شارجہ…شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 341رنزپرآؤٹ ہوگئی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ چوتھے دن مصباح الحق اورعبدالرحمان کریزپرآئے توپاکستان کااسکور291رنزچھ آؤٹ تھا، پہلے عبدالرحمان نے کپتان کاساتھ چھوڑدیا،پھرمحمدطلحہٰ بھی وکٹ پرنہیں ٹک سکے۔مصباح نے ہاتھ پاوں توخوب چلائے مگرہیراتھ کی بولنگ پرجکڑے گئے،کپتان نے63رنزبنائے۔ہیراتھ نے اننگزمیں پانچویں وکٹ لیکرپاکستانی اننگزکاخاتمہ کردیا،میزبان ٹیم 341رنزبناپائی۔پاکستان کے لیے احمدشہزادنے سب سے زیادہ 147رنزبنائے۔


مزید خبریں :