کھیل
19 جنوری ، 2014

ڈاکار ریلی :نانی روما کار ریس کے نئے چمپئن بن گئے

 ڈاکار ریلی :نانی روما کار ریس کے نئے چمپئن بن گئے

سانتیاگو…سباسچین اوگیر نے مونٹی کارلو ریلی جیت لی،جبکہ ڈاکار ریلی کی بائیک ریس مارک کوما نے جیتی اور نانی روما کار ریس کے نئے چمپئن بن گئے۔ چلی میں ہونے والے ڈاکارریلی کا آخری مرحلہ جنوبی افریقا کے گینیل ڈی ویلیئرزنے جیتا ،نانی روما چوتھے نمبر پر رہے ،لیکن ٹائٹل جیتنے کے لیے انہیں جتنا وقت درکار تھا وہ حاصل کر لیا۔دفاعی چمپئن اسٹیفن پیٹر ہانسل کا دوسرا نمبر رہا۔ادھر بائیک کیٹگری کے چمپئن اسپین کے مارک کوما بنے ،جو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ چمپئن بن چکے ہیں۔دوسری پوزیشن جورڈی ولاڈومزکی رہی۔فرانس میں ہونے والی مونٹی کارلو ریس سباسچین اوگیر نے جیت لی۔ برائن بوفیر دوسرے کرس میکے تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :