پاکستان
19 جنوری ، 2014

بنوں: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، چودھری نثار کی مذمت

بنوں: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، چودھری نثار کی مذمت

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے بنوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی ایف سی سے رپورٹ طلب کی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کیلیے نجی ٹرانسپورٹ کی خدمات لیتے وقت حفاظتی تدابیر کیوں اختیار نہیں کی گئی تھیں،چودھری نثار علی خان کی جانب سے دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :