پاکستان
19 جنوری ، 2014

قائم علی شاہ اور متحدہ رابطہ کمیٹی نے بوہری جماعت مرکز جا کر تعزیت کی

قائم علی شاہ اور متحدہ رابطہ کمیٹی نے بوہری جماعت مرکز جا کر تعزیت کی

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور عادل خان کراچی میں داوٴدی بوہرہ جماعت کے مرکز طاہری مسجد میں داوٴدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پرتعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور داوٴدی بوہرہ جماعت کراچی کے صدر نور الدین بھائی صاحب سے تعزیت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سید نابرہان الدین انتہائی قابل احترام تھے۔ بوہری کمیونٹی کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سندھ اکیلا نہیں بلکہ اسے وفاق کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، عادل خان اور رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور بھی پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پرتعزیت کیلئے طاہری مسجد پہنچے۔وفد نے ا یم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سیدنا برہان الدین کے انتقال پر تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیدنا برہان الدین کے انتقال پر ایم کیو ایم کے تمام کارکنان بوہرہ کمیونٹی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :