19 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے آرام باغ کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فا ئرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آرام باغ میں ڈاوٴ چوک کے قریب آرام باغ پولیس اسٹیشن کی موبائل کھڑی تھی کہ نامعلوم چار موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود دو پولیس اہلکار وں سمیت ایک راہگیر زخمی ہوا۔ دوران علاج پولیس کانسٹیبل نعمان جانبر نہ ہوسکا۔ جبکہ اے ایس آئی محمد سہیل اور راہگیر عثمان زخمی ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔