پاکستان
19 جنوری ، 2014

تشدد کا شکار کمسن ملازمہ دم توڑ گئی،گرفتار پروفیسر کا تشدد کا اعتراف

تشدد کا شکار کمسن ملازمہ دم توڑ گئی،گرفتار پروفیسر کا تشدد کا اعتراف

لاہور…لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسرنے ملازمہ پر تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔زاہد شیروانی کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیالزام میں گرفتار پروفیسر سلیمان کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تاہم اس نے بچی پر تشدد کا اعتراف کر لیا ۔جبکہ پندرہ سالہ فضا بتول کی حا لت بدستور تشویشناک ہے،ایس پی کینٹ عمر چیمہ نے بتایا کہ پولیس نے وہ رسی اور پائپ بھی برآمد کرلیے ہیں جن سے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عمر چیمہ نے بتایا کہ بچی پر تشدد کرنے میں اگر گھر کا کوئی اور فرد بھی ملوث ہوا تو اسے بھی گرفتار کیا جائے گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بچی کو مکمل طور پر طبی سہولتیں دی جارہی ہیں۔اسکے ورثاء کے ساتھ انصاف کیا جائے اور قصور وار کو کڑی سزا دی جائے۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ فضا بتول کو شدید تشدد کے بعد تشویشناک حالت میں سروز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا دم توڑ گئی۔

مزید خبریں :