19 جنوری ، 2014
سرگودھا…سر گو دھا میں گزشتہ روز اہلسنت و الجما عت کے صو با ئی رہنما مو لا نا عبد الحمید خا لد پر قا تلا نہ حملے میں جا ں بحق ان کے دو ساتھیوں ثنا اللہ اور ذو الفقار کی نما زہ جنا زہ آبا ئی قصبہ پنجگرا ئیں میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ امریکہ کی آشیر باد سے بننے والا اتحاد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے،ضلعی حکام نے ممکنہ خطرات کے باوجود مولانا عبد الحمید خالد کو سیکورٹی فراہم نہیں کی،ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت نے16 فروری کو اہلسنت کی تمام جماعتوں اور مدارس عربیہ کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیاہے۔