پاکستان
19 جنوری ، 2014

پنڈی، اسلام آبادمیٹروبس منصوبہ:نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس

لاہور…وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدارت میں راولپنڈی سے اسلام آبادتک میٹروبس منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔ جاتی عمرہ فارم ہاوٴس رائیونڈ میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم کوراولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اوربتایاگیا کہ راولپنڈی میٹرو بس منصوبے سے روزانہ ہزاروں افراد استفادہ کریں گے۔مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی اور بیروزگاری کے مسائل سے نمٹنے کیلئے انتھک کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :