19 جنوری ، 2014
ملتان …جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کے طالبان کے 65 گروپ ہیں ان میں چند ایسے بھی ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور بھارت کر رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے ملتان میں جماعت اسلامی کے دفتر میں منعقدہ سیرت نبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انکا کہنا تھا کے یہ ایک المیہ ہے کے قوم ایک موقف اختیار کرتی ہے تو امریکہ ڈرون حملہ کردیتا ہے ہماری قومی سلامتی کی کوئی پالیسی نہیں ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہماری فورسزز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کے سیرت نبیﷺ پر چل کر ہی ہم تمام بحرانوں سے نجات پا سکتے ہیں 65 سالہ کرپشن ،سود کی لعنت اور غیر ملکیوں کے آگے کشکول پھیلانا ہماری بربادی کی وجہ ہے۔ اللہ نے سود سے پاک معاشرے کا پورا نظام دیا ہے لیکن ہمارے حکمران اس پر عمل کرنا ہی نہیں چاہتے انکا کہنا تھا کے مسلمان ہر چیز چھوڑ سکتے ہیں لیکن عشق نبی نہی چھوڑ سکتے -