پاکستان
19 جنوری ، 2014

ٹل:دوہفتے قبل اغوا ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش مل گئی

پشاور…ٹل سے اغوا ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش لوئر کرم کے علاقے شہیدانوں ڈنڈ سے ،مل گئی ،پولیٹیکل حکام نے باگزئی قبائل کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق ٹل شہر سے عادل منیر نامی ٹیکسی ڈرائیور کو دو ہفتے قبل نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور گاڑی افغانستان پہنچادی تھی آج ٹیکسی ڈرائیور کی لاش لوئر کرم کے علاقے شہیدانوں ڈنڈ سے ملی۔ پولیٹیکل حکام نے کارروائی کرتے ہوئے باگزئی قبائل کے دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :