19 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی کی سینٹرل جیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل پر ممکنہ حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے باعث حفاظتی اقدامات غیر معمولی طور پر سخت کردیئے گئے ہیں۔یونیورسٹی روڈ پی ائی بی کالونی، چیل چورنگی فلائی اوور اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہ جبکہ رینجرز کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو جیل چورنگی سے نیو ٹاوٴن تک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔