20 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نجی بینک سے ملزمان 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق، کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع نجی بینک میں 4 ملزمان داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال کر 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق، مذکورہ بینک میں اس سے قبل بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔