20 جنوری ، 2014
اسلام آباد…نجی ٹی وی چینل کے کارکنوں پر حملے کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آوٴٹ کیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران پریس گیلری سے صحافیوں نے بھی واک آوٴٹ کیا۔اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا سینیٹرزاہد خان کی زیرصدارت اجلاس۔اے این پی کے رہنما و سینیٹر زاہد خان نے نجی ٹی وی چینل کے کارکنوں پر حملے کے خلاف سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے سب کو مارا جارہا ہے، صحافی سراپا احتجاج ہیں، ایوان جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعابھی کرائی گئی۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون کا اطلاق تعلیمی اداروں میں بھی کیا جائے۔