کھیل
20 جنوری ، 2014

شارجہ ٹیسٹ:پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز برابر کرلی

شارجہ ٹیسٹ:پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز برابر کرلی

شارجہ…پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹ سے جیت کر سیریز برابر کردی۔ شارجہ ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بولرز سری لنکا کے بقیہ پانچ بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سری لنکن اننگز 214 رنز پر سمٹ گئی۔ پاکستان کو جیت کیلئے آخری دو سیشنز میں 302 رنز کا ہدف ملا۔ اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ ون ڈاوٴن اظہر علی نے بہترین بیٹنگ کرکے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن رکھا۔ اظہر علی 103رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ سرفراز احمد نے بھی 46 گیندوں پر 48 رنز بناکرپاکستان کو میچ سے باہر نہ ہونے دیا۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق آئے اور چھا گئے۔ کھیل کر مصباح نے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ مصباح الحق 68رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ پاکستان نے 5وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

مزید خبریں :