20 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی پولیس چیف شاہد حیات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر کی میانوالی کالونی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی ادارے دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔