20 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی گاڑی کے قریب معمولی نوعیت کے دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں منگھو پیرکی میانوالی کالونی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کی زد میں ایک رینجرز اہلکار اور 3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے دو افراد کے نام تنویر اور فہیم معلوم ہوئے ہیں۔زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق جائے وقوع سے شک کی بنیاد پر دو موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔