20 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کے قتل میں پیشرفت ہوئی ہے،مگرتفصیلات نہیں بتاسکتا،لیاری میں آپریشن کرنا تھوڑا مشکل ہے،لیاری میں پولیس کی گاڑیاں داخل ہوتیہی ملزمان فرارہوجاتے ہیں۔کراچی پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ لیاری میں چوکیاں بناکر 600کے قریب اہلکارتعینات کروں گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں2000کے قریب کیمرے ہیں جن میں سے زیادہ ترخراب ہیں، شہر میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے،کالعدم تنظیمیں پولیس کو بھی نشانا بنا رہی ہیں، حالات جس حد تک بگڑ گئے ہیں انہیں سنبھالنا ضروری ہے۔کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا مزید کہنا تھا کہ ولی بابرقتل کیس کندھ کوٹ منتقل کیا گیامگر اس کے باوجود اس کا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔